عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ صدر کا کہاں کیا اختیار ہے کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے ہے، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کیے جانے کے بعد اس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا گیا اور سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔سابق گورنر پنجاب کی دائر درخواست پر اعتراضواضح رہے کہ گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےاسسٹنٹ رجسٹرار نے سابق گورنر کی درخواست پر اعتراض عائد کیا کہ معاملہ پنجاب کا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ کار نہیں بنتا۔عمر سرفراز چیمہ نے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھے گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانا غیر قانونی ہے۔انہوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ برطرفی نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔سابق گورنر کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیٹے کے فائدے کیلئے مجھے غیر قانونی طور پر ہٹایا، کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن جاری کرانے والوں کےخلاف بھی کارروائی کریں۔درخواست کے متن میں عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہے، ایگزیکٹو کا حصہ نہیں ہوتا۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ صدرکی خوشنودی پر گورنر عہدے پر قائم رہ سکتا ہے، نوٹی فکیشن بلا اختیار ہے اور ماورائے آئین ہے، صدرکے اختیارات کو رولزکے تحت ختم نہیں کیا جاسکتا۔ان کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر