تقرریاں،تبادلے شفاف ہیں، عدالت میں جواب دینگے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراطلاعات مریم اور نگزیب نے تفتیشی اداروں میں تقرر و تبادلے کے ازخود نوٹس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تقرریاں اور تبادلے شفاف ہیں، کابینہ نے رولز آف بزنس کے تحت فیصلے کیے ہیں لہٰذا پابندی کے فیصلے کا جواب سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز ، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا ہے ۔ دوسری جانب سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حکومتی معاملات میں عدالتی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت تفتیشی اداروں کی مانیٹرنگ نہیں کرسکتی ، یہ ادارے وزیراعظم اور کابینہ کو جواب دہ ہیں ، سپریم کورٹ کو نہیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر