عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت یہ دورہ کیا، کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا نا انصافی ہوگی۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، افغان بحران کی شدت سے پوراخطہ متاثر ہوگا، عالمی برداری بحران کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔بعد ازاں نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان انتہاپسندی کی سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں، وہ پارلیمانی اورآئینی سیاست نہیں کررہے ہیں اور اداروں اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزام لگارہے ہیں۔بلاول نے کہا کہ جس طرح عمران خان کی حکومتی بنی اور چلی اگر ہم منہ کھولیں تو خان صاحب کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، سیاست جنگ کی طرح نہیں کی جانی چاہیے، پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دی ۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہرکسی اسٹیک ہولڈر اور پارٹی کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالناہوگا جبکہ شہباز حکومت کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ مسائل حل کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ احتجاج کرے اور اپنی سیاست کرے ، عمران خان کو ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ بیرونی سازش نہیں جمہوری لائحہ عمل سے عمران خان کی حکومت گرائی، وائٹ ہاؤس کی سازش نہیں بلاول ہاؤس کی سازش تھی ، پوری دنیا نے ہماری محنت دیکھی۔بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں رہا ،ان کو معلوم ہے کہ وہ سلیکٹڈ تھے اور ملک پر مسلط کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے فروری کے آخر میں روس کا دورہ کیا تھا اس دوران روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ شروع ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر