سپریم کورٹ نے آج تاریخی اور سنہری فیصلہ دیا، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تقرری و تبادلوں کو روک کر تاریخی اور سنہری فیصلہ دیا ہے، انہوں نے ساتھ ہی پیشگوئی کی کہ یہ ہفتہ بڑا اہم ہے، اس ہفتے اہم فیصلے ہوں گے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس حکومت نے آتے ہی تمام کیسز کی فائلوں کو بدلا، تفتیش کار بدل دیئے، جن لوگوں کے پاس ان کے خاندان کے کیسز تھے، سب کو انہوں نے ہٹایا، ذاتی کارکنوں کو پراسیکیوشن میں رکھوا دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ نیب کو دھمکا رہے تھے، سپریم کورٹ نے انہیں روک کر تاریخی اور سنہری فیصلہ دیا، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں کبھی معاشی فیصلے ہوتے ہیں؟ ای سی ایل سے دو وزیر نام نہیں نکال سکتے، حتمی فیصلہ کابینہ کی منظوری سے ہوتا ہے۔ہائی پروفائل کیسز، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تقرر و تبادلے روک دیے گئےانہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آتے ہی ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہٹا یا، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ہمیں اس کیس میں دلچسپی نہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ یہ ہفتہ بڑا اہم ہے، اس ہفتے اہم فیصلے ہوں گے، رانا ثنا اللّٰہ ایسی غلطی کریں گے جو ان کے گلے پڑے گی، خود کو این آر او دینے کا ان کا پچاس سال کا تجربہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا سارا ریکارڈ یہ لاہور کی دو ماڈل ٹاؤن کوٹھیوں میں لے گئے ہیں، اے این ایف میں 15 شہادتیں تھیں، کسی کو شہادت نہیں دینے دی، انہوں نے فرد جرم بھی نہیں لگنے دی۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ چور کو انصاف کے کٹہرے سے نہیں بچنا چاہئے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر