آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح 48 سال بعد کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح 48 سال بعد کم ترین سطح پر آگئی۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلیا میں 48 سال بعد بیروزگاری کی شرح انتہائی کم سطح پر آگئی ہے اور اپریل 2022 میں ملک میں بیروزگاری کی شرح تقریباً 3.9 رہی۔آسٹریلوی ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ ملک میں بیروزگاری کی یہ شرح 1974 کے بعد کم ترین شرح ہے۔آسٹریلوی ادارہ شماریات کے مطابق ملکی معیشت نے رواں ماہ 92 ہزار سے زائد فل ٹائم ملازمتیں پیدا کی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح کا کم ہونا فیڈرل الیکشن سے پہلے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔آسٹریلوی کنزرویٹو لبرل نیشنل پارٹی کے وزیر کا بیروزگاری کی شرح سے متعلق رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے سے کہیں زیادہ آسٹریلوی شہری اب کاموں پر ہیں۔اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک معاشی منصوبہ ہے جو کام کررہا ہے جس وجہ سے بیروزگاری کم اور ہماری معشیت مضبوط ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر