لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار کو گرفتار کرایا، امیر مقام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار شیخ انوار کو گرفتار کرایا۔امیر مقام نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانہ عمران نیازی کے جنگل کے قانون کی مثال بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالاتر ہے؟، اسلام کی مثالیں دینے والے کا یہ اصل چہرہ اور اصلیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مظلوم ٹھیکیدار کو انصاف دلایا جائے، عمران نیازی کی غنڈا گردی سے نجات دلائی جائے۔وزیر اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 9 سال سے خیبر پختونخوا میں کوئی کارکردگی نہ دکھانے والا عوام کو نئے سبزباغ دکھا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحت کوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات پر پولیس نے ٹھیکیدار کو تھانے میں روک لیا تھا۔اس حوالے سے ٹھیکیدار شیخ انوار نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے، شہر یار آفریدی کی شکایت پر پولیس نے کل رات سے تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی شکایت پر تھانے بلا کر بٹھائے گئے ٹھیکیدار شیخ انوار کو رہا کر دیا گیا ہے۔ کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار شیخ انوار پر شہر یار آفریدی نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ کا کام صحیح نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر