پنجاب حکومت کے خاتمے کی باتیں من گھڑت ہیں، ن لیگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز صوبے میں بہتری کے لیے ریفارمز لائیں گے۔ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں اویس لغاری اور عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کی اور پنجاب حکومت کے خاتمے کی باتوں کو من گھڑت قرار دیا۔اویس لغاری نے کہا کہ عثمان بزدار نے صوبے کا بیڑہ غرق کیا، حمزہ شہباز صوبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئینی بحران کو حل کرنا ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت میں بہتری ممکن نہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز صوبے میں بہتری کے لیے ریفارمز لائیں گے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے پنجاب حکومت ختم ہونے کی خوشیاں منارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پنجاب حکومت ختم ہوگئی، اس طرح کی تمام باتیں من گھڑت ہیں۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وقت سے پہلے خوشیاں نہیں منانی چاہئیں، آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے، کچھ نہیں ہونے جارہا۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر