ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، احسن اقبال

xاسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، عوام پر کم بوجھ ڈالنے اور معیشت بہتر بنانے کیلئے فیصلے لینے پڑیں گے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم میں جھوٹی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی دنیاکا مسئلہ ہے، آج بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہے، انتہا پسندی سرکاری سرپرستی میں چل رہی ہے، وہاں مسلمانوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر کے منصوبے 4 سال تک التوا کا شکار رہے ہیں، عمران خان نے سنگین غفلت اورمجرمانہ کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جاسکتا، عمران نیازی کو بتانا ہوگا کہ پاکستان کو دیوالیہ کیوں کیا؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھاسکتی ہے؟ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت پاکستان کو اس گرداب سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے، اس حوالے سے وزیراعظم تمام معاملات پرقوم کو اعتماد میں لیں گے



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر