چین میں مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کر گرائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رواں برس مارچ میں چین میں مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کر گرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماہرین نے تباہ شدہ بوئنگ طیارے کے بلیک باکس سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ دوران پر واز پائلٹ یا کوئی اور شخص زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا جس کے بعد جہاز کارُخ نیچے کی جانب موڑ دیا گیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی۔دوسری جانب امریکی عہدیداروں اور بوئنگ نے رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ 21 مارچ کو چین کی مقامی پرواز 29 ہزار فٹ کی بلندی سے پہاڑوں میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 132 مسافر ہلاک ہوئے۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر