سفید فام بالادستی زہر ہے،امریکا میں اسکی جگہ نہیں، امریکی صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے بفیلو فائرنگ واقعے کے متاثرین اور مقامی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ ڈومیسٹک دہشت گردی کا تھا، حملہ آور نے مخالفانہ نظریے کو فروغ دیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں، سفید فام بالادستی کے زہر کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 15 مئی کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہاپسند سفید فام قرار دے رہا تھا، ملزم نے حملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا تھا۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر