سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو امن معاہدے کی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی امن کوششوں میں سعودی عرب کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہوا۔

دوسری جانب ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی جب کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو امن معاہدے کی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کے خلاف چوکس رہنے پر زور دیا۔

 وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک جلد جامع اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے کر دستخط کریں گے،اقتصادی پیکیج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مکمل کیا جائے گا۔

اُنہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سرکاری دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

مزید برآں  شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر