آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، کامران فضل قائم مقام آئی جی مقرر کیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے مشتاق احمد مہر کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر کامران فضل کو جنرل پولیس کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس افسران کی اصل محکموں میں واپسی، IGP سندھ کا انتظامی حکم معطلذرائع کے مطابق سینئر پولیس افسر محسن بٹ کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔واضح رہے کہ مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد28 فروری 2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر