وزیراعظم اکثریت کھوچکےہیں، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی، فیصل کریم کنڈی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان آگیا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ تین قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے اراکین کی عدالت آمد کے ساتھ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی۔جہانگیر ترین کا 53 اراکین صوبائی اور ڈیڑھ درجن اراکین قومی اسمبلی کی ہمراہی کے دعوے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں اس انتشار سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی درست تھی جبکہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔ مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کر استعفوں کا شوشہ چھوڑا تاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے اور پی ٹی آئی حکومت بچ جائے۔انہوں نے نواز شریف کا نام لئے بغیر سوال اٹھایا کہ لندن میں بیٹھ کر پی پی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ ن لیگ نے کس ڈیل کے بعد پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی سازش تیار کی؟۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر