شیخ رشید کا 48 گھنٹے والا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے اکثر دعوے غلط ثابت ہوئے، 48 گھنٹے والا بھی غلط ہی ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں نئے انتخابات کے اعلان کا کوئی چانس نہیں۔31 مئی تک معیشت دان نگراں وزیراعظم آجائیگا، شیخ رشیدانہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی اکثریت اگلے سال انتخابات چاہتی ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ن لیگ اکتوبر، نومبر میں الیکشن کے لیے تیار ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی اکتوبر تک ہی تیار ہوگا۔اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا ہے، یہ نگراں حکومت بنانے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے ہوجائیں گے، حکومتی اتحادی ایم کیو ایم بھی الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ آصف علی زرداری نے نواز شریف سے بدلہ لےلیا، اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر