آصف زرداری واقعی ن لیگ پر بھاری پڑگیا، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے،آصف زرداری واقعی ن لیگ پر بھاری ہے۔کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج کوہاٹ کی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ہے،شہباز شریف پھنس گیا ہے، آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں،یہ امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہاکہ جہاں سے یہ امپورٹ ہوئے ہیں، وہاں سے حکم ہوا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی جائے ۔اُن کا کہنا تھاکہ شہباز شریف سے پہلے بڑا بھائی وزیراعظم تھا ، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف بے چارہ بوٹ پالش کرکے یہاں تک پہنچا ہے لیکن سب سے زیادہ مزے میں آصف زرداری ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری واقعی ن لیگ پر بھاری پڑگیا ہے، ان تینوں نے زور لگاکر ہماری حکومت گرائی ،اس وقت ساری گالیاں شہباز شریف کو پڑرہی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں امریکیوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں ، وہ کبھی ایسے ہی ڈالر نہیں دیتے، وہ ڈالر دیں گے تو مزید غلامی کروائیں گے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر