سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں شہباز اور حمزہ کی حکومت ختم ہوگئی، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا دعویٰ ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اکثریت کھوچکے ہیں۔آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں پر تاحیات نااہلی بھی آگئی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اکثریت کھو چکے ہیں۔آرٹیکل 63 اے کی تشریح: پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج، منحرف ارکان تاحیات نااہلی سے بچ گئےفواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے پاس 173 ووٹ ہیں، 3 لوگ ن لیگ سےعلیحدہ ہوچکےہیں، صدر مملکت اعتماد کا ووٹ کا کہیں گے تو ان کے پاس 169 ممبران ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت میں حمزہ کے پاس 171 ارکان ہیں، 186 چاہئیں، فیصلے کے نتیجے میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو آج ہی عہدے سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔الیکشن کمیشن کی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلے کی 18 مئی کی کازلسٹ تبدیلانہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بھی وفاق میں اکثریت ختم ہوچکی ہے، صدر سے درخواست ہے کہ اسمبلی توڑ دیں، صوبائی اسمبلی توڑ دی جائے، نئے الیکشن کی طرف بڑھاجائے، اسمبلیاں برخاست ہورہی ہیں، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ جیت عمران خان کا ساتھ دینے والوں کی ہے، کنفرم ہوگیا ہے کہ منحرف لوگ نااہل ہوگئے ہیں ان کاووٹ شمار نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر