پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط تر ہورہے ہیں، فواز عبداللّٰہ العثیمین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کے پاکستان میں میڈیا ڈائریکٹر فواز عبداللّٰہ العثیمین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی سیاسی، سماجی، معاشی اور عوامی تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔میڈیا ڈائریکٹر فواز عبداللّٰہ العثیمین نے روزنامہ ’جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے کا رشتہ رکھتے ہی، یہ تعلق اور محبت سیاسی حکومتوں کی تبدیلی سے بالاتر ہے۔فواز عبداللّٰہ العثمین نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے تحت ہر شعبے میں جدیدیت کے لیے کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سیاحت کی بہت سی چیزیں دیکھنے والی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام مدینہ منورہ، مکہ معظمہ اور جدہ کے علاوہ بھی سعودی عرب کے مختلف مقامات کی سیاحت کریں۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر