فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کریں گے، طیب اردوان

انقرہ(نیشنل ٹائمز): ترک صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام ہیں۔ لہٰذا فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔طیب اردگان نے کہا کہ ترکی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کو منانے کیلئے سویڈن اور فن لینڈ کے وفود انقرہ آنے کی زحمت بھی نہ کریں۔صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنے ایوانِ بالا میں تک دہشت گردوں کو جگہ دی ہوئی ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ ایسے لوگوں کو پناہ دیتے ہیں جو ان تنظیموں سے منسلک ہیں جنہیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے جس میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) اور فتح اللہ گولن کے پیروکار، جو ترکی میں 2016 کی بغاوت میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ نیٹو کے فیصلے رکن ممالک کے درمیان بات چیت اور مشاورت کے بعد اتفاق رائے کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ 30 رکنی ممالک کے اتفاق پر مبنی فیصلہ مشترکہ رضامندی سے طے پانے والے ایک معاہدے کی مانند ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر