بھارت میں بیٹیوں پر بیٹوں کی پیدائش کو ترجیح دینے کا رجحان برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد میں تو بہتری آئی ہے مگر اب بھی زیادہ تر خاندان لڑکے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔01113.بھارتی حکومت کے ایک سروے کا حصہ بننے والے 80 فیصد کے قریب افراد نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بیٹے کے خواہشمند ہیں۔قومی خاندانی صحت سروے کو بھارتی خاندانوں کا سب سے تفصیلی سروے قرار دیا جارہا ہے۔بھارت میں بیٹی کے مقابلے میں بیٹے کو ترجیح دینے کے پیچھے یہ روایتی خیال موجود ہے کہ بیٹا خاندان کے نام کو آگے بڑھاتا ہے اور بڑھاپے میں والدین کا خیال رکھتا ہے جبکہ بیٹیاں شادی کے بعد سسرال چلی جاتی ہیں اور ان کے جہیز پر بہت زیادہ خرچہ بھی ہوتا ہے۔2011 میں ہونے والی آخری مردم شماری کے مطابق ہر ایک ہزار مردوں کے مقابلے میں 940 خواتین ہیں جبکہ ہر ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں 918 لڑکیوں کی پیدائش ہوتی ہے۔یہ نیا سروے 2019 سے 2021 کے دوران ہوا جس میں پہلی بار لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی پیدائش کی شرح میں بہتری آئی مگر اب بھی زیادہ تر خاندان بیٹوں کی پیدائش چاہتے ہیں۔سروے میں بتایا گیا کہ اب بھی 15.37 فیصد خاندان بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو ترجیح دیتے ہیں ، یہ شرح 2015-16 میں لگ بھگ 18 فیصد تھی۔سروے کے مطابق اب بھی ایک بیٹے کی خواہش میں متعدد جوڑوں کی جانب سے بیٹیوں کی پیدائش کا سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے۔دوسری جانب سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ بیٹیوں کے خواہشمند خاندانوں کی تعداد بڑھ کر 5.17 فیصد ہوگئی ہے جو 2015-16 میں 4.96 فیصد تھی۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کا براہ راست تعلق بھارت میں پیدائش کی شرح میں کمی ہے ۔شہری علاقوں کی توسیع، خواتین کے لیے تعلیمی شرح میں اضافہ اور دیگر وجوہات کی بنا پر بھارت میں شرح پیدائش فی جوڑا 2 تک پہنچ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر