وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ دورہ لندن کے اخراجات کس نے اٹھائے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں کابینہ اراکین کے ہمراہ لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔دورہ لندن میں شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر احسن اقبال،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ لندن دورے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جارہی تھی کہ آخر وفد کے دورہ لندن کے اخراجات کس نے اُٹھائے تھے؟ اب ا س حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہیں تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے دورہ لندن سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ہم سب اپنے اپنے خرچوں پر لندن گئے تھے، کچھ لوگ بزنس جب کہ کچھ اکانومی کلاس میں گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وفد صرف اپنے خرچے پر ہی لندن نہیں گیا بلکہ لندن کے ہوٹل میں اپنے خرچے پر ہی ٹھہرا تھا۔وفاقی وزیر نے وفد کے حکومتی خرچے پر لندن جانے کی تمام افواہوں کو پروپیگنڈا قرار دیا جب کہ اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس فرح گوگی یا احسن جمیل گجر ہوتا تو ہم بھی شاہانہ خرچے کے تحت لندن کا دورہ کرتے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر