عمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اپنی جان کو خطرے سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کر دی۔ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر ٹھوس ثبوت عمران نیازی کے پاس ہیں تو اسے وزارت داخلہ سے شیئر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران نیازی کو ممکنہ خطرے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہے، عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر سکتے ہیں، جوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح ممکنہ خطرے کو بھی سیاسی اسٹنٹ تصور کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے، مشورہ ہے کہ عمران نیازی اپنی سکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کریں۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر