’اس سبق پر آپ کا شکریہ‘، اداکارہ اشنا شاہ بشریٰ اقبال کی معترف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست اور مبینہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سیدہ بشریٰ اقبال کی تعریف کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشنا شاہ نے بشریٰ اقبال کو آپا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپا نے بطور مثال مجھ پر واضح کیا کہ صبر، باوقار خاموشی اور کسی مسئلہ کو اللہ پر چھوڑدینا ہی بہترین ردعمل ہے، اب سے میں اس عمل کو اپنی زندگی میں عملی اور شعوری طو ر پر اپناؤں گی۔اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں اس سبق کو سیکھنے کے لیے سیدہ بشریٰ اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کرنے کے بعد دونوں شخصیات ایک دوسرے پر بہتان تراشیوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اب عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کردیاہے۔اس دوران متعدد شوبز شخصیات نے جہاں عامر لیاقت پر تنقید کی وہیں دانیہ کو بھی شوہر کی ویڈیوز لیک کرنے پر خاصی تنقید کا سامنا رہا تاہم اس دوران عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال اور دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال نے طلاق کے بعد ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں’۔واضح رہے کہ سیدہ بشریٰ اقبال عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ہیں جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر