اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اسلام آباد میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 720 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جب کہ 28 اپریل تا 5 مئی راولپنڈی اسلام آباد میں20 کلوآٹےکا تھیلا 800 روپےمیں فروخت ہورہا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب 1520 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ راولپنڈی میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 706 روپے67 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق ایک ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 600 روپے اور پشاور میں 590 روپے مہنگا ہوا جب کہ سرگودھا میں 550، ملتان 530، لاہور اور بنوں 520 ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور بہالپور میں 20 کلو کا تھیلا 500 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ایک ہفتے کے دوران سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 60 روپے تک بڑھی جب کہ حیدرآباد میں 40 اور کوئٹہ میں 20 روپے تک مہنگا ہوا۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر