کراچی میں شاندار استقبال پر بلاول بھٹو نے عوام کا شکریہ ادا کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی میں اپنے بھرپور استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب عوام کی جانب سے کیے گئے اپنے استقبال کی ڈرون ویڈیو شیئر کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ پر ہمارے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں آنے والے پاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔‘انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’ہم جیت کر لوٹے ہیں، ہم ایک پر امن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بننے کے بعد گزشتہ روز، اتوار کی شام پہلی مرتبہ کراچی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر