یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ

کیف(نیشنل ٹائمز): روسی فوج نے پولینڈ کی سرحد کے نزدیک واقع یوکرین کے فوجی اڈے کو میزائل حملے کر کے تباہ کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے مغربی شہر لویو میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں عسکری سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یوکرین کی عسکری قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل بحیرہ اسود میں جہازوں سے داغے گئے تھے۔ ہماری بہادر افواج نے روسی فوج کی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔یوکرین کا شہر لویو اپنے محل وقوع کے باعث دیگر شہروں کی نسبت روسی حملے سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا تھا لیکن اب روسی فوج نے اس شہر پر حملے کے لیے بحیرہ اسود کو استعمال کرنے کا فیصلہ ہے۔ادھر برطانوی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد ڈونباس پر مکمل قبضے کے لیے پیش قدمی کی ہے تاہم یہ کافی سست روی کا شکار ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر