عمران خان کو گرفتار کرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئی تھی لیکن پاکستان کو خطرناک معاشی بحران میں دھکیلا جارہا ہے، ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ایک پاکستان میں موجود ہے، دانستہ طور پر پاکستان کا دیوالیہ کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ ہے، بہت تجربہ ہو چکا، شہباز کی حکومت کو گھر بھیج کر انتخابات کرائے جائیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی تباہی سیاسی بحران کی وجہ سے آئی ہے، کہا جا رہا ہے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں لیکن میں کہتا ہوں 48 گھنٹے بھی اس حکومت کے لیے بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 90 دن سے ایک بھی دن اوپر عبوری حکومت منظور نہیں، پاکستان میں 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں، آج انتخابات کا اعلان کریں، بیٹھ کر پاکستان کے مسائل حل کریں گے۔تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین اسمبلی کی جانب سے سرکاری گاڑیاں اور گھر نہ چھوڑنے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے۔عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پاگل ہی ہو گا اگر عمران خان کو گرفتار کرےگا، جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا، عمران خان کو گرفتار کرنے والا اپنا پاسپورٹ کمبوڈیا کا بنوا لے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر