ملکی حالات تشویشناک ہیں، فیصلوں کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی: شاہد خاقان

کراچی: (نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ملکی معاملات گہرے اور تشویشناک ہیں اور موجودہ حالات میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ معاملات پر قابو پانے کی کوشش کی جائے لہٰذا آج ہمیں ملک کو اولین ترجیح دینی پڑے گی اور سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیارکرگئی ہے، غلطیاں کسی اور کی ہیں، معیشت کی حالت کو ملاحظہ کرلیں، معاملات گہرے اور تشویشناک ہے، آج مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ مہنگائی مہینے میں نہیں آتی بلکہ یہ چار سال کا سفر ہے، ہم نے 97 میں بھی یہی حالات دیکھے مگر ہم نے مہنگائی کم کی، عمران خان کی کرپشن، کوتاہیوں کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملے گی، قرض پر قرض لیتے رہے اور ملک چلاتے رہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ انشااللہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے، عوام کے لیے خوش خبری ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ گئی ہے، ملک میں احتساب کے معاملات عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتساب کے عمل کو بھی برقرار رکھے اور نیب بھی ختم کرے۔ان کاکہنا تھا کہ ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم دباؤ پڑے، خرابیاں اتنی ہیں کہ ان پر قابو پانا ممکن تو ہے لیکن مشکلات ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر