امریکی ریاست نیویارک میں نسل پرست سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست نیویارک کے سپر اسٹور میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 برس کا سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ملزم نے حملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔پولیس کے مطابق 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔ایف بی آئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام کمیونٹی کے افراد نے صدر جو بائیڈن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر