عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرنے والا نویں جماعت کا طالب علم ابو بکر دیکھتے ہی دیکھتے جہاں سوشل میڈیا اسٹار بن گیا وہیں ابوبکر نے عمران خان کے آٹو گراف والی قمیض کے عوض ملنے والی کروڑوں کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔پی ٹی آئی کے لکی مروت جلسے میں ایک بچے کو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر زار و قطار روتے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔بعد ازاں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے بچے کو عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچایا جہاں ابوبکر نے عمران خان کو بطور تحفہ انگوٹھی دی تھی جبکہ عمران خان نے بھی ابوبکر کو گلے لگاتے ہوئے ان کی قمیض پر آٹوگراف دیا تھا۔خبریں سرگرم ہیں کہ ابوبکر کی آٹو گراف والی قمیض کی خریداری کے لیے ایک مایہ ناز تاجر کی جانب سے رجوع کیا گیا اور انہیں بھاری معاوضے کی پیشکش بھی کی گئی تاہم اب اس حوالے سے ابوبکر کا ایک انٹرویو کلپ پی ٹی آئی کے آفیشیل پیچ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں انھیں موصول ہونے والی پیشکش پر بات کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو انٹرویو میں ابوبکر کو عمران خان کا آٹوگراف دی گئی قمیض ہی پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں اس قمیض کے لیے پہلے ایک کروڑ اور پھر 6 کروڑ کی پیشکش کی گئی لیکن دنیا کی 7 تہوں میں سے لائے گئے ہیرے جواہرات بھی اگر میرے سامنے رکھ دیے جائیں میں تب بھی عمران خان کی یہ سائن کی گئی قمیض کسی کو نہیں بیچوں گا۔ابوبکر نے یہ بھی کہا کہ قمیض بیچنے کا ارادہ اگر ان شاء اللہ کبھی بنا تو میں اس کے لیے ایک آکشن کروں گا اور یہ شرٹ جس قیمت میں بھی فروخت ہوئی میں اس سے حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم میں عطیہ کروں گا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر