معروف کاروباری شخصیات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کی معروف کاروباری شخصیات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت کر دی۔کراچی میں مضبوط روپیہ مضبوط پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپر ( آباد) محسن شیخانی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے مذاکرات کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بڑھانی ہیں تو بڑھا دیں۔پاکستانی بزنس حلقوں کی معروف شخصیت عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان کو 27 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والے بیانات نہ دیں۔چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان کا کہنا تھا کہ 1998 میں ایٹمی تجربہ کرنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 50 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے، آج صورتحال اس سے بہت بہتر ہے۔جنرل سیکرٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ، رقم حاصل کرنے کے لیے بینچ مارک ہے لیکن حکومت سخت فیصلے نہیں کر رہی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر