شریف فیملی کی زیرملکیت شوگر ملز سے چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز): شریف فیملی نے اپنی زیر ملکیت شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پنجاب میں چینی کی قیمت میں کمی لائی جاسکے۔برسراقتدار شریف فیملی نے پنجاب میں چینی کی قیمت میں کمی کے لیے اپنی ملکیت شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس میں حمزہ شہباز کی ٹیم اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے مذاکرات ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے پنجاب بھر میں چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کے حتمی فیصلے کے لیے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں چینی 75 سے کم کرکے 70 روپے فی کلو گرام اور 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 550 سے کم کرکے 400 روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر