سندھ میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 3 روزہ سوگ کے دوران سندھ اسمبلی، سندھ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ رجسٹری میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق 13سے 15مئی تک اہم سرکاری عمارتوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرحوم صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان خاندان کے افراد نے جمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر