سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مسیحی برادری کے تحفظات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو اس گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے انکار کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی اثناء میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شیلنگ کی اور جلسہ گاہ سے سامان ہٹا دیا۔اس حوالے سے لاہور میں ایف آئی اے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کو پیشکش کی کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسہ کرنا چاہتی ہے جس پر مسیحی برادری کو تحفظات ہیں، سیالکوٹ میں بہت سے دوسرے گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہاں جلسہ کر لے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر