پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا۔تحریک انصاف نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث جلسے کا مقام تبدیل کیا۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہمارا حق ہے اور سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں جس پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور علی اسجد ملہی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر