ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردی۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انقرہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہےکہ وہ یوکرین پر روسی جارحیت کے اس ماحول میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے۔طیب اردوان نے کہا کہ ترکی خود نیٹو کا حصہ ہے لیکن اسکینیڈیوین ممالک کی نیٹو کی رکنیت سازی کو لے کر اس کے مثبت نظریات نہیں ہیں حتیٰ کہ ان کے کچھ ممالک میں ممبران اسمبلی بھی ہیں لیکن ان کے لیے اس طرح کی حمایت ممکن نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر ترکی کی مخالفت فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو کی رکنیت سازی میں مشکلات کھڑی کرسکتی ہے کیونکہ نیٹو کا رکن بننے کے لیے تمام نیٹو اتحادیوں کی منظوری لازم ہے۔ترک صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ روز فن لینڈ کے صدر اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بلاتاخیر فوری طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دے۔



  تازہ ترین   
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر