حکومت نے پینشن اخراجات اور اس کے اثرات کا اندازہ اور مطالعہ کے لیے ایک ایکچوریل فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے کے اندر بڑھتے ہوئے پینشن اخراجات اور اس کے اثرات کا اندازع اور مطالعہ کے لیے ایک ایکچوریل فرم کی خدمات حاصل کرے گی کیونکہ حکومت تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے موجودہ نظام کو غیر مستحکم سمجھتی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے پے اینڈ پینشن کمیشن (پی پی سی) نرگس سیٹھی کو کہا کہ ‘تنخواہ اور پینشن کی تقسیم کا موجودہ ماڈل پائیدار نہیں ہے، ایکوئٹی کو یقینی بنانے کے لیے عدم توازن کو ختم کرکے تنخواہوں، پینشن، الاؤنسز وغیرہ کو عقلی بنانے کی ضرورت ہے’۔وزیر خزانہ نے پی پی سی سربراہ سے یہ بھی کہا کہ وہ ‘ایسی کوئی راہ تلاش کریں جو شفاف، قابل عمل اور پائیدار طویل مدت میں موجود ہو’۔اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے کے اندر بڑھتے ہوئے پینشن اخراجات اور اس کے اثرات کا اندازع اور مطالعہ کے لیے ایک ایکچوریل فرم کی خفمات حاصل کرے گی کیونکہ حکومت تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے موجودہ نظام کو غیر مستحکم سمجھتی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے پے اینڈ پینشن کمیشن (پی پی سی) نرگس سیٹھی کو کہا کہ ‘تنخواہ اور پینشن کی تقسیم کا موجودہ ماڈل پائیدار نہیں ہے، ایکوئٹی کو یقینی بنانے کے لیے عدم توازن کو ختم کرکے تنخواہوں، پینشن، الاؤنسز وغیرہ کو عقلی بنانے کی ضرورت ہے’۔وزیر خزانہ نے پی پی سی سربراہ سے یہ بھی کہا کہ وہ ‘ایسی کوئی راہ تلاش کریں جو شفاف، قابل عمل اور پائیدار طویل مدت میں موجود ہو’۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعلی افراط زر کے دباؤ کے منفی اثرات کی وجہ سے بدامنی کے پیش نظر آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو ریلیف فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تاہم مستقبل قریب میں پینشن کے نظام میں بہت بڑی اصلاح ممکن نہیں جس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ پی پی سی کی تشکیل تقریبا دو سال قبل ہوئی تھی تاہم پی پی سی اور وزیر اعظم کی ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کی مسابقتی ہدایات کی وجہ سے وہ زیادہ تر غیر فعال رہا جس کے نتیجے میں پی پی سی کے سابقہ چیئرمین نے متعلقہ اداروں کی عدم تعاون کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پی پی سی کی تشکیل نو چار ماہ قبل ہوئی جہاں سابق سیکریٹری نرگس سیٹھی کو اس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تاہم نیا پی پی سی کووڈ 19 کی حدود کی وجہ سے رفتار نہیں بڑھا سکا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ پنشن بجٹ کے اخراجات اور نقد کے بہاؤ کے بارے میں مفصل مطالعہ کرنے کے لیے ایکچوری فرم کی تقرری نہیں کی جاسکی جو تیزی سے غیر مستحکم سطح تک بڑھ رہی ہے۔ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا ایک کمپنی کو پہلے ہی شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس کی تقرری کردی جائے گی اور وہ اپنا کام مکمل کرنے میں کم از کم 6 ماہ کا وقت لے سکتی ہے۔وزیر اعظم کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو راحت کے لیے خواہش کے پیش نظر پی پی سی اپنی عبوری سفارشات دے بھی دے سکتی ہے



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر