یواے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپرد خاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے مرحوم صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو سپرد خاک کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان خاندان کے افراد نے جمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی شیخ زید گرینڈ مسجد میں ہزاروں افراد نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ابوظبی کے حکمران شیخ محمدبن زایدالنہیان مشرف پیلس میں تعزیت وصول کریں گے۔اماراتی افواج کے دستے نے شیخ خلیفہ کی میت اہل خانہ کے سپرد کی تھی۔وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گےوزیراعظم شہباز شریف شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، وہ آج دبئی روانہ ہوں گے۔ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئےواضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے تھے۔امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئےیو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔شیخ خلیفہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔شیخ خلیفہ نے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر