خون کا ٹیسٹ کرونا وائرس کی شدت کے بارے میں بتا سکتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کا شکار ہوجانے والے افراد میں قبل از وقت اس کی شدت کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پیماری کیا رخ اختیار کرے گی۔حال ہی میں امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق خون کے ٹیسٹوں کے ذریعے کرونا وائرس کی شدت کے بارے میں جاننا ممکن ہوسکتا ہے۔ییل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خون کے ٹیسٹوں سے ایسے بائیو میکرز کی شناخت کی جاسکتی ہے جو خون کے خلیات کے متحرک ہونے اور موٹاپے سے منسلک ہوتے ہیں، جن سے کووڈ 19 کے مریضوں میں بیماری کی شدت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔طبی جریدے بلڈ ایڈوانسز میں شائع تحقیق میں شامل محقق ڈاکٹر ہیونگ چون نے بتایا کہ ان افراد میں یہ حیاتیاتی سگنلز کی سطح زیادہ ہوتی ہے، ان کا آئی سی یو میں داخلے، وینٹی لیٹر کی ضرورت یا موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں کووڈ 19 کی ممکنہ سنگین بیماری کی شناخت کے لیے ڈی ڈیمیر اور مدافعتی پروٹینز کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم اب تک ایسا کوئی ٹیسٹ تشکیل نہیں دیا جا سکا تھا جو کووڈ کے مریضوں میں بیماری کی شدت کی پیشگوئی کر سکے۔اس تحقیق کے لیے محقین نے کووڈ کے 100 مریضوں کے خون میں متعدد پروٹینز کی اسکریننگ کرکے دیکھا کہ ان میں بیماری کی شدت کیا ہوسکتی ہے۔تمام مریضوں کے خون کے نمونے اسپتال میں داخلے کے پہلے روز لیے گئے، جبکہ ییل نیو ہیون ہاسپٹل سسٹم میں زیر علاج 3 ہزار سے زائد مریضوں کے کلینیکل ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر