یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو سیریز سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی جلد عربی سپر ہیرو ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستانی ڈراموں کی بہترین اور باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو بے شمار سپر ہٹ ڈرامے دینے کے باوجود کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئیں مگر جلد ہی پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز اجمل ظہیر احمد کی انگریزی زبان میں بننے والی سپر ہیرو کامیڈی ویب سیزیر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ میں کردار نبھائیں گی۔سوشل میڈیا پر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کا پہلا ٹریلرجاری کیا جاچکا ہے جب کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جس پر سیریز کے ہدایت کار سمیت شوبز شخصیات نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔سیریز میں سپر ہیرو کا مرکزی کردار عرب اداکارعبداللہ جاسم نبھائیں گے جب کہ ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ یمنیٰ زیدی کا دیسی کردارہے۔ تاہم ٹریلرمیں اداکارہ مختصرجھلکیوں میں دیکھی گئی ہیں جس کے باعث اداکارہ کے کردار سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر