سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اسمارٹ فون لازمی قرار دیدیا

لاہور(نیشنل ٹائمز): سعودی حکومت نے رواں برس تمام عازمین حج کے لیے ا سمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار دے دیا۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مسجد نبویؐ اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن سے وقت لینا ضروری ہے ، عازمین حج کے لیے عمرہ اور طواف کعبہ کے لیے جانے سے پہلے وقت لینا ضروری ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اس مقصد کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے وقت لیا جائے گا جو اسمارٹ فون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔علاوہ ازیں ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے کے لیے بھی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔عازمین حج کے لیے توکلنا اور اعتمرنا کے نام سے 2 موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہیں جو گوگل پلےا سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی۔موبائل ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے لیے عازمین کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ویزا کے نمبر درکار ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام عازمین حج اپنا ای میل ایڈریس بنا کر پاس ورڈ اپنے پاس محفوظ کر لیں اور روانگی سے پہلے موبائل ایپس استعمال کرنا سیکھ لیں۔نوٹ : یہ خبر 13 مئی 2022 کو جنگ اخبار میں شائع ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر