جو بائیڈن کی غلطی کیا ہے؟ ایلون مسک نے بتادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی کمپنیzامریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’بائیڈن کی غلطی یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کو تبدیل کرنے کے لیے منتخب ہوئے ۔‘ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جو بائیڈن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے امریکی صدر کےبارے میں لکھا کہ جوبائیڈن کو دراصل امریکی صدر اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ ملک میں کوئی بھی زیادہ ڈرامائی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتا۔ایلون مسک جوکہ آج کل اپنی ٹوئٹر ڈیل کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’مجھے لگتا ہے کہ 2024 میں ملک کے صدارتی عہدے کے لیے ایسا امیدوار بہتر ہوگاجوکہ تفریق کا باعث نہ بنے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’لیکن میں اب بھی سوچتا ہوں کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر دوبارہ بحال کیا جانا چاہیے۔‘خیال رہے کہ ایلون مسک نے کچھ روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اگر ان کا ٹوئٹر خدیدنے کا معاہدہ مکمل ہوا تو وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیں گے۔اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق امریکی صدر پر دائمی ٹوئٹر پابندی درست اقدام نہیں ہے، یہ غلط فیصلہ تھا۔جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان میں یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر اُنکا اکاؤنٹ بحال ہوا تو بھی وہ ٹوئٹر پر واپس نہیں آئیں گے۔



  تازہ ترین   
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر