عمران خان کی چھوٹے سے جذباتی مداح کیساتھ ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے چھوٹے سے، جذباتی مداح سے ملاقات کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔عمران خان کے گزشتہ جلسوں میں ایک نویں کلاس کے بچے، ابو بکر کی زارو قطار روتے اور عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کی خواہش اب عمران خان نے پوری کر دی ہے۔اس بچے کی عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے ویڈیو پی ٹی آئی کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت سابق وزیر اعظم نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنے سامنے عمران خان کو پا کر مسلسل رو رہا ہے اور عمران خان سے ملنے کی خواہش پوری ہونے پر بے حد خوش نظر آ رہا ہے۔ملاقات کے دوران ابو بکر نامی اس بچے نے عمران خان کو ایک انگوٹھی بھی بطور تحفہ دی ہے، بچے کی جانب سے عمران خان سے اپنی قمیص پر آٹوگراف بھی لیا گیا۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے بچے کا جوش و ولولہ دیکھتے ہوئے تعریف کی اور کہا کہ اس بچے کو ہم ابھی سے پی ٹی آئی کے منشور کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کارکن بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر