شمالی کوریا میں پہلی بار کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی کچھ علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کو بخار کی علامات پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں گزشتہ روز 18 ہزار افراد میں کورونا کی کچھ علامات رپورٹ ہوئیں تاہم شمالی کوریا نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ کتنے افراد کورونا پازیٹو ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ بخار کی علامات والے آئسولیٹ افراد کا علاج اولین ترجیح ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر