کراچی میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، دھماکے سے سیکورٹی فورس کی گاڑِی کو بھی نقصان پہنچا، شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی میں جمعرات کی شب کو زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مصروف ترین علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے بعد متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔ پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکہ صدر کے علاقے مرشد بازار کے قریب پڑے کچرے میں ہوا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب جائے وقوعہ کے قریب سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے میں اس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے نتیجے موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بظاہر دھماکے کا مقصد سیکورٹی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی دھماکے کی جگہ پر طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر