شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ اعزا اسد رسول کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔دستاویز کےمطابق شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خرچ پر 2011 میں پی ایچ ڈی کرنے امریکا گئیں لیکن 11سال بعد بھی واپس نا آئیں جس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی نے شہباز گل کی اہلیہ کو شو کاز نوٹس بھیج دیا۔دستاویز کےمطابق اعزا اسد رسول نے مارچ 2011 میں پی ایچ ڈی کے لیے سرکاری فنڈز سےاسکالرشپ لی، کامسیٹس یونیورسٹی نے سرکاری فنڈ سے 99 ہزار ڈالرز اور 85 ہزار روپے کی رقم فراہم کی، مسز شہبازگل نےکامسیٹس یونیورسٹی سے معاہدے کے تحت 2016 میں پی ایچ ڈی مکمل کرنا تھی اور معاہدے کے تحت ڈگری کے بعد اعزا اسد رسول نے واپس آ کر یونیورسٹی میں پڑھانا تھا۔دستاویز کے مطابق معاہدے کی رو سے اب شہباز گل کی اہلیہ کو سرکاری فنڈز سے جاری رقم واپس کرنا ہے لیکن مسز شہبازگل نے یونیوسٹی میں اپنےکام کی رپورٹس نہیں دیں اور خطوط کےجواب دینا بند کردیے، وہ کامسیٹس یونیورسٹی کےنوٹسز کا جواب دینے سے بھی گریز کرتی رہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہےکہ شہباز گل کی اہلیہ کو اس سرکاری رقم پر 25 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہے اور مجموعی طور پر اعزا اسد رسول کو تقریباً ایک کروڑ 86 لاکھ روپے یونیورسٹی کو ادا کرنا ہیں۔دستاویز میں یونیورسٹی نے شہباز گل کی اہلیہ سے 99 ہزار ڈالرز کے سرکاری اخراجات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازگل اہلیہ کےخلاف کارروائی رکوانے کے لیے یونیورسٹی پر اثرانداز ہوتے رہے۔جیو نیوز نے خبر سے متعلق شہباز گل کا مؤقف جاننے کی کوشش کی مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، جیو نیوز نے شہباز گل کو ایک سوالنامہ بھی بھیجا جس کا انہوں نے تاحال جواب نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر