اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو صوابی جلسے کے دوران خوبصورت ثقافتی چادر کا تحفہ پیش کیا گیا۔مریم نواز کا صوابی میں کیے گئے گزشتہ شام کے جلسے کے دوران دھواں دار خطاب عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔اس جلسے کے دوران مریم نواز کو مقامی ثقافتی چادر کا تحفہ بھی دیا گیا، یہ چادر مریم نواز کو اسٹیج پر ہی پہنائی گئی۔صوابی جلسہ، مریم نواز کو خوبصورت چادر کا تحفہجہاں اس چادر کے ساتھ لیگی رہنما کی متعدد تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، وہیں مریم نواز نے خود بھی اس تصویر کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔دوسری جانب ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کی جانب سے صوابی کے عوام کا جلسہ کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔



