سری لنکا، کولمبو میں نافذ کرفیو کچھ گھنٹوں کیلئے اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نافذ کرفیو صبح 7 سے دن 2 بجے تک کیلئے اٹھا لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت میں شہری اشیائےضرورت خریدنے میں مصروف ہیں، کولمبو کی سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے نے رواں ہفتے میں نئے وزیراعظم اور کابینہ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے صدر نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا اور پرامن مظاہرین پر ہجوم کے حملوں کی مذمت کی۔سری لنکن صدر کا کہنا ہے کہ قانون میں ترامیم کے ذریعے پارلیمنٹ مضبوط کریں گے۔سری لنکا: کولمبو کی صورتحال میں بہتری، کل کرفیو اٹھائے جانے کا امکانسری لنکا کی مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ معاشی بحران کا 2 ہفتے میں حل نہ نکالا گیا تو مستعفی ہوجاؤں گا، فوری طور پر نئی حکومت کا تقرر نہ ہوا تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں پیر سے جاری پرتشدد واقعات میں اموات کی تعداد 9 ہوچکی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور 136 گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر