شوکاز کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی ایک لائن کا جواب دے کر بات ختم کرسکتی تھیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شوکاز کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی ایک لائن کا جواب دے کر بات ختم کرسکتی تھیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اجلاس بلاکر تو تو میں میں کرنا مناسب نہیں تھا، پیپلزپارٹی اور اے این پی ایک لائن کا جواب دے کر بات ختم کرسکتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ امیر حیدر ہوتی کو بتادیا تھا کہ وضاحت طلب کرنا پڑے گی، اگر مسلم لیگ (ن) نے غلطی کی تو ضروری نہیں کہ اس سے بڑی غلطی کی جائے۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے عمل سے پی ڈی ایم کی جگ ہنسائی ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے شوکاز نوٹس کے معاملے پر پی ڈی ایم کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر