آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہو گا: احسن اقبال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہو گا، نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائے جائیں گے۔لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے سی پیک کو نظر انداز کیا، عمران خان نے سی پیک کو سرد مہری کا شکار رکھا لیکن اب سی پیک کا ہر 15 روز میں جائزہ اجلاس ہو گا، چینی کمپنیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور سی پیک کے منصوبوں میں سکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی اور ترقیاتی بجٹ کو کم کرکے 500 ارب کر دیا گیا، آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار، کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے، نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے فنڈز بڑھائیں گے، تکمیل کے قریب منصوبے مکمل کرنا بھی ترجیح ہے، منصوبے تیزی سے مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچائیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ بلوچستان میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن پہنچے ہیں جہاں وہ آج پارٹی قائد نواز شریف سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر