کراچی یونیورسٹی دھماکا: خاتون بمبار کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی یونیورسٹی میں خودکش بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے خودکش بمبار خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔خودکش بمبار خاتون آخری بار شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں اپنے شوہر اور بچوں سے ملنے گئی جب کہ ویڈیو میں خاتون کو بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ خاتون کے کاندھے پر سیاہ رنگ کا بیگ لٹکا ہوا ہے اور کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے لیے یہی بیگ استعمال کیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی جب کہ خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی ہوٹل میں چھاپا مارا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق ہوٹل میں خاتون کا شوہر افتخار نامی شخص کے ساتھ آتا تھا۔واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر